study villas

How to apply for Allama Iqbal Open University AIOU degree transcript and DMC

How to apply for Allama Iqbal Open University AIOU degree transcript and DMC complete details in urdu

ضروری معلومات بسلسلہ حصولِ ڈگری/رزلٹ کارڈ AIOU۔۔۔
***********************

وہ تمام سٹوڈنٹس جن کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری مکمل ھو چکی ھے اور ان کو ابھی تک اپنا رزلٹ کارڈ یا ڈگری نہیں ملی تو وہ اپنے رزلٹ کارڈ/ڈگری کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل کریں۔۔۔

********************
برائے اوریجنل رزلٹ کارڈ/ڈی ایم سی/ٹرانسکرپٹ

اگر آپ کی ڈگری کے دوران آپ کا کوئی بھی کوڈ
(R/E, R/W یا RA/W)
نہ ہوا ہو تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ خود آپ کے پتہ پر بھیج دے گی۔۔۔
لیکن اگر آپ کا کوئی کوڈ
(R/E, R/W یا RA/W)
ہوا ھے تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ نہیں بھیجے گی۔۔۔
اس کیلئے جب آپ کو پہلے ڈگری کیلئے اپلائی کرنا پڑے گا اور جب آپ ڈگری کیلئے اپلائی کریں گے تو اس کے ساتھ ساتھ
(R/E, R/W یا RA/W)
کے ہر کوڈ کی اضافی فیس ڈگری فیس کے ساتھ جمع کروانی ہوگی اس کے بعد یونیورسٹی پہلے آپ کا رزلٹ کارڈ بھیجے گی اور پھر اُس کے بعد ڈگری بھی آ جائے گی۔۔۔
نوٹ:
ڈگری کا فیس چالان اور اُس کے علاوہ (R/E, R/W, RA/W) کی فیس کا چالان اس لنک سے جنریٹ کریں۔۔۔👇
(فیس آٹومیٹک جنریٹ ہوگی)

https://online.aiou.edu.pk/challan/Student.aspx

Note:
▪اگر کوئی مسئلہ نہیں بھی ہے تو آپ ڈگری کیلئے اپلائی کر دیں رزلٹ کارڈ یا ڈی ایم سی آپ کو مل جائے گی
▪ نارمل فیس کیساتھ ڈگری 4 سے 5 ماہ میں ملے گی۔۔۔۔ جبکہ ارجنٹ فیس کیساتھ ڈگری 2 ماہ میں ملے گی۔
******************

طریقہ کار برائے حصول ڈگری/سند۔۔۔

◼سب سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی ڈگری کے تمام سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکالیں۔
(رزلٹ کارڈ سمسٹر وائز بہار 2002 سے خزاں 2020 تک اِس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں۔۔۔👇🏻)

http://result.aiou.edu.pk/

جبکہ بہار 2021 سے خزاں 2024 تک کے رزلٹ آپ سی ایم ایس پورٹل سے ڈاؤنلوڈ کریں گے ۔۔۔
◼اس کے بعد ڈگری فارم ویب سائیٹ یا ڈائریکٹ
ڈگری فارم اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں۔۔۔👇🏻

https://studyvillas.com/aiou-degree-and-dmc-apply-form/

 

◼ ڈگری فارم ڈاؤنلوڈ کر کے پرنٹ کرنے کے بعد احتیاط سے فِل کریں۔۔۔
◼ ڈگری فارم پہ رزلٹ کارڈ کی تفصیل سمسٹر وائز درج کریں مطلب جو کوڈ جس سمسٹر میں پاس کیا اس کو فارم میں اسی ترتیب سے درج کریں۔
◼ڈگری فارم کے ساتھ جمع کرائے گئے

AIOU

والے اوریجنل چالان، میٹرک سے لے کر اپنی آخر تک تمام پروگرامز کی تمام اسناد کی نام والی مُہر

(By Name Stamp)

سے تصدیق شدہ کاپیاں اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور

AIOU

سے پاس کردہ ڈگری کا ویب سائیٹ سے سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکال کر تمام ڈاکومنٹس کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ارسال کریں۔
نوٹ۔۔۔
◼اگر آپ کو یونیورسٹی کی طرف سے رزلٹ کارڈ مل چکا ھے تو اس کی بھی تصدیق شدہ کاپی ساتھ لگائیں۔
◼ آپ کی سابقہ تمام ڈگریوں کی اسناد آپ کے پاس ہونا لازمی ہیں ورنہ یونیورسٹی آپ کو آپ کی ڈگری نہیں بھیجے گی۔
◼تمام ڈاکومنٹس نام والی مُہر

(By Name Stamp)

سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔

◼ڈاکومنٹس اس پتہ پر ارسال کریں
بنام کنٹرولر امتحانات
شعبہ امتحانات، سرٹیفیکیٹ/ڈگری سیکشن، بلاک نمبر 3، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

 

Additional information for BA students

 

بی اے کی ڈگری منگوانے کے لیے ضروری کاغذات

-ڈگری فارم۔۔۔۔مکمل اور صحیح پُر کیا ہوا
-میٹرک۔۔ ڈگری ۔۔۔۔تصدیق شدہ
-ایف اے۔۔۔ ڈگری۔۔۔۔تصدیق شدہ

– شناختی کارڈ۔۔۔۔تصدیق شدہ
-یونیورسٹی کے تمام سمسٹرز کے پاس شدہ رزلٹ کارڈز تصدیق شدہ
7- فائنل رزلٹ کارڈ( اگر ہے تو) تصدیق شدہ
8- چالان فارم (ارجنٹ یا نارمل)
9- چالان فارم (ری اپیئر

RA

اگر ہے تو)
10- موبائل نمبر ( ایکٹو)
11-گھر کا پتہ یا ایسا پتہ جس پر ڈاک آتی ہو۔

اہم نوٹ:
تمام ڈاکومنٹس ایسے آفیسر سے تصدیق کرائیں جن کی مہر ان کے نام سے بنی ہوئی ہو اور اس پر ان کا عہدہ اور جائے تعیناتی بھی لکھی ہوئی ہو۔

اگر پوری

 

Ba

میں آپ کو کبھی سپلی / فیل /

RA

ہے تو آپ کا رزلٹ کارڈ بھی اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ ڈگری اپلائی نہیں کریں گے۔جب آپ ڈگری اپلائی کریں گے تو یونیورسٹی والے پہلے آپ کو رزلٹ کارڈ بھیجیں گے پھر آپ کی ڈگری بھیجیں گے۔

 

For more Allama Iqbal Open university information past papers solved assignments and guess papers visits

https://studyvillas.com/allama-iqbal-open-universityaiou/